1500 روپے کا قرض، بااثر افراد کا خاتون پر تشدد، برہنہ کردیا

Sep 25, 2023 | 15:12:PM
بھارت میں 1500 روپے ادھار کی رقم پر سود نہ دینے پر بااثر افراد نے خاتون کو برہنہ کرکے اس پر پیشاب کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں 1500 روپے ادھار کی رقم پر سود نہ دینے پر بااثر افراد نے خاتون کو برہنہ کرکے اس پر پیشاب کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بہار میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گاؤں کے بااثر شخص سے 1500 روپے قرض لیا تھا جس پر سود ادا نہ کرنے پر اس کی اہلیہ سے انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔ بااثر شخص اور اسکے بیٹے نے قرض پر سود ادا نہ کرنے پر خاتون کو برہنہ کیا اورپھر اس کے منہ پر پیشاب کیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ خاتون کے شوہر نے پرمود سنگھ نامی شخص سے 1500 روپے لیے تھے جو وہ ادا کرچکا تھا لیکن قرض دینے والا شخص ان پیسوں پر سود کا مطالبہ کررہا تھا جو انہوں نے دینے سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں:  بہاولپور میں بھی انجیکشن سے بینائی ضائع ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا

پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس سے کی جانے والی شکایت میں تشدد کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ خاتون کے گھر والوں نے بتایا کہ گاؤں کے بااثر افراد نے اسے ہفتے کی رات گھر بلایا جہاں یہ واقعہ پیش آیا، خاتون وہاں سے جان بچانے کے لیے آدھی رات کو برہنہ ہی سڑک پر آگئی۔