جناح ہاؤس حملہ کیس,عدالت نےصنم جاوید سمیت دیگر کی رہائی کا روبکار جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت،انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے صنم جاوید ،افشاں طارق ٫ آشیانہ شجاح اور شاہ بانو گورچانی کی رہائی کی روبکار جاری ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید سمیت دیگر کی جانب سے اہل خانہ نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے،ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر عدالت نے خواتین کی رہائی کی روبکار جاری کردی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے روبکار جاری کی ۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی کرکٹر کپل دیو اغوا، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو صنم جاوید سمیت دیگر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ،صنم جاوید کی کل ضمانت منظور ہوئی اس کے بعد اب مچلکے جمع ہوئے اور روبکار آج جاری ہوئی ہے۔