محسن نقوی نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے پلاسٹک روڈ کا افتتاح کردیا

Sep 25, 2023 | 17:27:PM

(24 )نگران  وزیرا علی محسن نقوی نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے پلاسٹک روڈ کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی محسن نقوی نے  لاہور میں  جم خانہ مال روڈسےجیل روڈ تک بننےوالی ظفرعلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ظفر علی پلاسٹک روڈ کا معائنہ کیا ومعیار کاجائزہ لیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پلاسٹک روڈ کے بارے میں سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے پلاسٹک روڈکی افادیت سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کےپروفیسرز نے بھی پلاسٹک روڈز کے آئیڈیا کے پس منظر اورر تکنیکی پہلووں پر بریفنگ دی،وزیراعلیٰ نے پلاسٹک روڈ کی تعمیر میں تکنیکی معاونت پر یو ای ٹی کے پروفیسرز کی خدمات کو سراہا۔

 محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پلاسٹک روڈ کے کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائےگا، ایک ماہ تک موجودہ پلاسٹک روڈ کا جائزہ لیکر مزید پلاسٹک روڈزبنائیں گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ مال روڈ کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک روڈکم ازکم 10سال تک چلتی ہے،پلاسٹک روڈ بارش کے پانی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی،پلاسٹک روڈ پر لاگت بہت کم آئی ہے،اس سڑک کی تعمیر پر 6 کروڑ کی جگہ 2 کروڑ روپے لاگت آئی ہے-،عام سڑک 6 کروڑ روپے کی بن رہی ہے جبکہ پلاسٹک روڈ 2 کروڑ روپے کی بنی ہے،جو پلاسٹک ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا تھا اسے ادھر استعمال کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پلاسٹک روڈ کے تعمیر میں استعمال شدہ شاپرز اور دیگر پلاسٹک استعمال ہوتا ہے، پلاسٹک روڈ اسفالٹ روڈ کے مقابلے میں دیر پا اور کم لاگت سے تیار ہوتی ہے ،پلاسٹک روڈ کی دیکھ بھال کی بھی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی،پلاسٹک روڈ بارش کے پانی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی۔

صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، یو ای ٹی لاہور کے پروفیسرز، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں