نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں،شہبازشریف

Sep 25, 2023 | 17:55:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں،پوری قوم نوازشریف کا فقید المثال استقبال کرے گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ نواز شریف پاکستانی کی ترقی کے معمار ہیں،ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا، ان کا کہناتھا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ سابقہ ادوار کی کارکردگی ہوگی،نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اربوں روپے کا سی پیک شروع کیا، مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کم ترین سطح پر تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت ہے 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر نہ کریں، نواز شریف سے ملاقات کیلئے آنے والے رہنما بھی پروگرام کینسل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑ گئی

مزیدخبریں