(عثمان خان)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان،اسد عمر اورفواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز ڈی لسٹ کردئیے گئے،الیکشن کمیشن نے نئی کاز لسٹ جاری کردی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسد عمر، فوادچودھری اور چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کل سماعت نہیں ہوگی، توہین الیکشن کمیشن کیسز پر اب 11 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسد عمر، فواد چودھری،چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم عائد کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کب وطن واپس آئینگے؟ شہبازشریف نے تاریخ کا اعلان کردیا