روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر سستا ہو گیا

Sep 25, 2023 | 18:22:PM

(ملک اشرف)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنے لگے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 90پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 291.76  روپے سے گر کر 290.86 روپے  پر بند ہوا ،انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 16.14 روپے سستا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سستا؟اوگرا نے بھی آخر کار بیان جاری کردیا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293.50 روپے سے کم ہوکر 293 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 313 روپے، برطانوی پاؤنڈ 4 روپے کمی سے 367 روپے، امارتی درہم 50 پیسے کمی سے 82.30 روپے اور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 90 پیسے کمی سے 77.80 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار بھی کم ہوجائے گی۔

ڈالر تو سستا ہو گیا لیکن پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروباری کا منفی اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس 27 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا۔ 100 انڈیکس 46 ہزار 393 کی سطح پر بند ہوا۔ آج 5.53ارب روپے مالیت کے 19.56کڑور شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ آج 323 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 134 کمپنیوں کے قیمتوں میں کمی اور 165 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں