(عظمت اعوان) پنجاب ان دنوں آنکھوں کو متاثر کرنے والی بیماری آشوب چشم کی لپیٹ میں ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق صرف لاہور میں اب تک آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 65 ہوچکی ہے جن میں سے 186 مریض صرف پچھلے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
اگر مجموعی طور پر پنجاب کی بات کریں تو صوبے بھر میں ان مریضوں کی کل تعداد 49 ہزار 3 سو 83 ہوچکی ہے جن میں سے 1 ہزار 84 مریض صرف پچھلے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: بہاولپور میں بھی انجیکشن سے بینائی ضائع ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اس حوالے سے محکمہ صحت کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہسپتالوں میں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
دوسری جانب محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے آشوب چشم کیلئے لگنے والے انجکشن سے بینائی جانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور پنجاب کے چھ اضلاع سے 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کردیا جن میں لاہور سے 3، بہاولپور سے 3، جھنگ سے 1، رحیم یار خان سے 2 جبکہ قصور اور خانیوال سے 1 ، 1 ڈرگ انسپکٹرز شامل ہیں۔