کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری ہونگے: بھارتی میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے؟ اس ضمن میں ابھی اندازہ نہیں، وزارتِ خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کرکٹر اغوا، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی
بی سی سی آئی نے کہا کہ کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دیے جائیں گے، پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرز پر اس ورلڈ کپ کے لیے بھی ویزے جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2016 میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250 ویزے جاری کیے تھے۔