"صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس اوسط قیمت پر دیں گے"، گوہر اعجاز

Sep 25, 2023 | 21:19:PM

This browser does not support the video element.

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہاہے کہ "صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس  اوسط قیمت پر  دیں گے۔

وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کمیٹی معاشی بحالی پلان کا اجلاس ہو رہا ہے،معاشی بحالی پلان کی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتوں کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں اور دستیابی پر بات چیت ہوگی۔   گوہر اعجاز نے بتایا کہ جو صنعتیں چوری نہیں کر رہی انہیں سہولت دینا چاہتے ہیں، جو صنعتیں پورا بل ادا کر رہی ہیں انہیں اوسط ٹیرف ملنا چاہیئے،صنعتیں بجلی اور گیس کے ویلنگ چارجز مانگ رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  ملکی صنعتوں کو چلانا بہت اہم ہے،10 ارب ڈالر کی سرپلس برآمدات موجود ہیں، اس سال ملکی  برآمدات میں 10 ارب ڈالرز کا اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی کمیشن نے فرانس میں عبایا پر پابندی مسلم طالبات کو ہدف بنانے کا آلہ قرار دیدی

  گوہر اعجاز نے کہا کہ صنعتوں کے اپنے پاور پلانٹس موجود ہیں اور ملک میں گیس موجود ہے ،جو گیس پلانٹس ایل این جی اور قدرتی گیس پر لگے ہیں انہیں اوسط قیمت دے دیں۔

 ایک سوال کے جواب میں گوہر اعجاز نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں گیس کی قیمتوں میں فرق رہے گا، سندھ کی صنعتیں ویکوگ کرلیں، بجلی میں بھی ویلنگ چارجز متعارف کرائیں گے۔

مزیدخبریں