(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ " کابلی پلاؤ " جو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور ایک ۴۰ سالہ مذہبی آدمی کے گرد گھومتی ہے۔
کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔
انہوں نے ڈرامہ کابلی پلاؤ پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.مرینہ خان کا تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باران کیاچھکا مارا، جس سین کی آپ جو بات کر رہے تھے کہ عبداللہ کی باڈی لینگویج سے پتا چلتا ہے کہ وہ کیا ہی کمال اداکار ہے۔جبکہ جج روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ باران دوسری طرف اس آدمی کے گھرمیں ہے اور وہ کہتا ہے کہ بھائی وہ چلی گئی ہے تم اب آگے چلو ،اس نے کہا میں جس کیمپ میں تھا وہاں میں 1 دن زندہ نہیں رہ سکتا تھا، مجھے اس عورت کی یاد نے 3 سال آگر وہاں زندہ رکھا ہے تو میں یہاں آؤں تو میرا اس کے بغیر جینا بھی مشکل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اب کس خطرناک جگہ پر ہمیں لا کر کھڑا کر دیاہےکہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آئے گی کہ ہمیں حاجی صاحب کا ساتھ دینا ہے یا باران کا ؟ اور باربینہ نے آگے کیا کرنا ہے ؟