2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے: حسن علی

ہم نے ٹورنامنٹ میں اپنا بیسٹ دیا، جیت کیلئے متحد تھے، اچانک سے صورتحال بدل گئی، 3 چھکے پڑگئے: فاسٹ بولر

Sep 25, 2023 | 21:26:PM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب کھلاڑی بلک بلک کر روئے تھے۔

ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سارے کھلاڑی ڈریسنگ روم پہنچ کر بلک بلک کر روئے تھے، اس وقت وہاں جو بھی ہوتا وہ رو پڑتا کیوں کہ اس وقت ڈریسنگ روم میں موجود ہر شخص رو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں بھارت سے ٹاکرا، قومی بلے باز عبداللہ شفیق نے ارادے ظاہر کر دیئے

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ میں اپنا بیسٹ دے رہے تھے اور جیت کیلئے متحد تھے لیکن پھر اچانک سے صورتحال بدل گئی3 چھکے پڑگئے اس واقعے کے بعد ہم میں سے کچھ کھلاڑیوں نے تو گراؤنڈ میں ہی رونا شروع کردیا تھا۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑیوں نے کونوں میں بیٹھ کر رونا شروع کردیا، سینئرز پلیئر ز، جونیئرز کو چپ کروارہے تھے، اس وقت ہم بلک بلک کر روئے تھےکیوں کہ کرکٹ جاب سے زیادہ عشق ہے اور عشق کے بغیر یہاں کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بابر کو ٹیم میں بھی کنگ کہتے ہیں، ٹیم کے سارے کھلاڑی کسی بھی مسئلے پر کنگ کو ہی یاد کرتے ہیں، وہ کنگ ہے جس پر ہمیں فخر ہے ، ہم بابر کو own کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ نے میچ کا غالباً سب سے اہم لمحہ 19 ویں اوور کو بنایا جب شاہین آفریدی  جنہوں نے اس وقت تک تین اوور میں صرف 13 رنز دئیے تھے ان کے اوور کی تیسری گیند پر میتھیو ویڈ نے اونچا شاٹ کھیلا جو مڈ وکٹ پر حسن علی کی طرف گیا، پاکستان نے اس وقت تک ورلڈکپ میں صرف ایک کیچ چھوڑا تھا اور پورے ٹورنامنٹ میں ان کی فیلڈنگ کا معیار بہت عمدہ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر حارث رؤف کی پریس کانفرنس ، اہم بیان جاری کردیا

اس کڑے وقت میں حسن علی اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے تھےاور پریشانی میں ہاتھوں میں آئی ہوئی گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی، یہی میچ کا لمحہ تھا جس نے پاکستان کو ٹرافی سے محروم کردیا۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جس کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

مزیدخبریں