(اسد ملک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا ،بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھیں، ہماری جنگ پاکستان کو بچانا تھا ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے میں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے ،پاکستان کو واپس 24 ویں معیشت بنانا ہے ،اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی،شہریوں کیلئے اچھی خبرآگئی