صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی دیگر خواتین کارکنان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Sep 25, 2023 | 22:18:PM

This browser does not support the video element.

(اسرار خان)کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والی پی ٹی آئی کی خواتین کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آج صنم جاوید، افشاں طارق، اشیمہ شجاع اور شاہ بانو کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا،ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے روبکار بھی جاری کی گئی ، تاہم پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل کے احاطہ سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

اعلیٰ پولیس حکام کا اس حوالے سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آ سکا، تاہم باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کو 9 مئی کے حوالے سے درج شدہ دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، جن سے تفتیش کیلئے عدالت سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں کون مائنس، کون پلس؟ شاہد خاقان عباسی نے دھماکے دار بیان جاری کر دیا

مزیدخبریں