پاکستان نیوزی لینڈ وارم اپ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا: بھارتی کرکٹ بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی ہے کہ ورلڈ کپ وارم اپ میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والا میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کر دی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز میں 29 ستمبر کو ہونے والا پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ بغیر تماشائیوں کے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کیا ہوا؟ حسن علی نے اندر کی کہانی سنا دی
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا کہ ’’نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 29 ستمبر کو حیدرآباد میں ہونے والا وارم اپ میچ اب مقامی سیکیورٹی ایجنسیوں کے مشورے کے مطابق بند دروازوں کے پیچھے ہوگا۔‘‘
ICC CWC 2023 warm-up match update.
— BCCI (@BCCI) September 25, 2023
The warm-up match between New Zealand and Pakistan scheduled to take place in Hyderabad on 29th September will now take place behind closed doors as per the advice of the local security agencies.
More details here - https://t.co/eKoFEZ4u94… pic.twitter.com/24PwvIkg7m
قبل ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے 29 ستمبر کو ہونے والے میچ کے میزبان حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (HCA) کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔ یہ میچ دو بڑے تہواروں کے ایک دن بعد شیڈول ہے جس میں شہر میں گنیش و سرجن اور عید میلاد النبی کے اجتماعات شامل ہوں گے۔