ڈھائی کروڑبچےسکول سے باہر،دہشتگردی کیخلاف ہزاروں جانوں،اربوں ڈالرکانقصان اٹھایا:شہبازشریف

Sep 25, 2024 | 00:36:AM

(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہرہیں،ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں انسانی جانوں اور 150 ارب ڈالرکا نقصان اٹھایا۔

 پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جی) مومنٹ کے حوالے سے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاکھوں بچوں کو پنجاب انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جاتی ہے ،پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں،دانش سکولز کے ذریعے بچوں کو اچھی تعلیم اور مفت کتابیں دی جاتی ہیں، پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا اجراء معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ہے،پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں،سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی فراہمی بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے جان کا نذرانہ دیا ، پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نیتجے میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کریں، بلاول نے سندھ حکومت کو ہدایت دیدی

مزیدخبریں