حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے، سپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں: عطاتارڑ

Sep 25, 2024 | 01:08:AM
حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے، سپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں: عطاتارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، پارلیمان کی بالادستی کے لئے سپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں۔

نیویارک میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خطوط لکھے، خطوط میں کہا گیا کہ ایسی سیاسی جماعت کو نشستیں کس طرح دی جاسکتی ہیں جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں، آزاد امیدوار نے 3 دن میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں تھا، حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے، پارلیمان کی بالادستی کے لئے سپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں، سپیکر نے فلور کراسنگ کے بارے میں سوال اٹھایا ہے، ایک فریق جو درخواست کا فریق ہی نہیں تھا، اسے ریلیف کس طرح دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے ’ہارڈ ایریا الاؤنس‘ منظور

عطا تارڑ نے کہا کہ کوئی فریق نہ ہو، ریلیف نہ مانگا ہو، اسے ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے، آئینی و قانونی سوالات کا جواب آنا ضروری ہے۔