نگران دور میں بھرتی ہونے والے 6 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

نگران دور میں تمام محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا،صوبائی وزیر قانون

Sep 25, 2024 | 09:46:AM

(ویب ڈیسک)خیبر پختو نخوا حکومت نے  نگران دور میں بھرتی ہونے والے 6 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ نگران دور میں تمام محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ نگران دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کی فہرستیں تیار کر لی گئیں، ملازمین کی فہرستیں مہیا نہ کرنے والے محکموں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

ضرورپڑھیں:پشاور: زمین کی خرید و فروخت پر نئے ٹیکسز مقرر

آفتاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ جن محکموں نے بھرتیوں کیلئے الیکشن کمیشن سے این او سی لی وہ بھی غیر قانونی ہے، اسمبلی میں قرارداد پاس کرکے غیر قانونی بھرتی ملازمین کو فارغ کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے  عمران خان کے دور حکومت میں پاکستانیوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 10 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ۔

مزیدخبریں