ایرانی صدر نے مغرب کو جوہری معاہدے کی پیشکش کردی

Sep 25, 2024 | 09:51:AM

(ویب ڈیسک)ایران مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے پربات کے لیے تیار ہوگیا، ایرانی صدر مسعود پیز شکیان نے مغرب کو جوہری معاہدے کی پیش کردی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے فلسطین میں نسل کشی کے خاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے بہانے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل کو غزہ میں جارحیت سے فوری طور پر روکنا چاہیئے، گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا نے اسرائیل کی اصلیت دیکھ لی۔

یہ بھی پڑھیں:  گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں