کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، 2 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عیسیٰ ترین)کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس وین پر دھماکہ ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خالق شہید تھانہ کی موبائل وین گشت پر تھی،پولیس موبائل کو دوران گشت نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بی ڈی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے,زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ موٹر سائیکل پڑی ہوئی ملی ہے،پولیس نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔