مولانا کیساتھ بڑھتی قربتیں،پی ٹی آئی کے حامی تعلقات پر نالاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بڑھتی قربتوں کا معاملہ،پی ٹی آئی کا ایک گروپ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بہتر تعلقات پر نالاں ہو گیا۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تعلقات کی بہتری سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا ووٹ بنک متاثر ہو سکتا ہے، علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز سمیت متعدد رہنما کے جے یو آئی (ف) کے ساتھ سیاسی شراکت داری پر خوش نہیں،محمود خان اچکزئی کے حامی بھی مولانا فضل الرحمان کو لیڈ رول دینے پر پی ٹی آئی قیادت سے خائف ہیں۔
ذرائع پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی اور خیبرپختونخوا کے متعدد رہنما اسد قیصر کی مفاہمتی پالیسی سے غیر مطمئن ہیں،علی امین گنڈاپور کی جانب سے بھی اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تعلقات میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیاہے۔