ارمیلا مٹونڈکرشادی کے 8 سال بعدشوہرسے طلاق کےلیے عدالت پہنچ گئیں
بالی ووڈ اداکارہ نے محسن اختر سے فروری 2016 میں شادی کی تھی جوان سے دس سال چھوٹے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈکی ماضی کی معروف اداکارہ و سیاستدان ارمیلا مٹونڈکر نے شادی کے 8 سال بعد اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ارمیلا مٹونڈکر اورمحسن اختر کی طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کااس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے بتایاہے کہ ارمیلا نے اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے جبکہ علیحدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق ارمیلا اور محسن اختر کے درمیان طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہورہی بلکہ یہ فیصلہ صرف ارمیلا کا ہے،اس حوالے سےبھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارمیلا اپنے شوہر سے طلاق کے بعد اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہیں،وہ فلموں میں واپسی کرنا چاہتی ہیں جبکہ یہ دونوں گزشتہ کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ارمیلا مٹونڈکر اور محسن اختر نے فروری 2016 میں شادی کی تھی اوراس شادی پر بالی ووڈ انڈسٹری سمیت مداح بھی کافی حیران ہوئے تھے، محسن اخترارمیلا سے دس سال چھوٹے ہیں جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ کشمیری بزنس مین اور ماڈل ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات سال 2014 میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔