بارات لانے اور لے جانے پر پابندی عائد

شادیوں میں رسم و رواج جیسے انگوٹھی پہنانا، منگنی، جوتا چھپائی جیسی رسمیں بھی بند

Sep 25, 2024 | 10:56:AM

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک تنظیم کی جانب سے شادیوں میں بارات لانے اور لے جانے پر پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آل انڈیا مومن انصاری نامی تنظیم نے اجلاس میں شادیوں میں کی جانے والی فضول خرچی اور رسم و رواج سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں،تنظیمی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل انڈیا مومن انصاری تنظیم میں شامل کوئی بھی عہدیدار یا کارکن نہ ہی اپنے بچوں کی بارات لے کر جائے گا اور نہ ہی کسی اور کی بارات میں شرکت کرے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہ بچیوں کی شادیوں میں رسم و رواج جیسے انگوٹھی پہنانا، منگنی، جوتا چھپائی جیسی رسمیں نہیں کریں گے،تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم شادیوں میں ان سبھی فضول خرچی سے متعلق پوسٹر آویزاں کریں گے اور لوگوں کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے تاکہ شادیوں کو آسان بنایا جاسکے۔

تنظیم کے سربراہ  نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم سبھی لوگ بیٹے اور بیٹیوں کی شادی میں فضول خرچی سے گریز کریں گے۔
 

مزیدخبریں