سسرال گینداپھول،جوائنٹ فیملی سسٹم میں بہت آسانیاں ہیں،سنیتا مارشل

سسرال کے ساتھ رہنے سے کوئی فکرنہیں رہتی،بچوں کی ذمہ داری بھی دادادادی سنبھال لیتے ہیں

Sep 25, 2024 | 11:04:AM

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سسرال کے ساتھ رہنے سے زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور کسی بھی چیز کی فکرنہیں رہتی۔

سنیتامارشل نے ایک مارننگ شومیں شرکت کی جہاں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا بڑا فائدہ بچوں کی ذمہ داری سے نجات ہے کیونکہ گھر میں دادا دادی موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے مسائل جیسے کھانے اورراشن کا انتظام بھی میری ساس خود سنبھال لیتی ہیں جبکہ ساس کپڑوں سمیت ان کے دیگر ذاتی مسائل بھی حل کرتی ہیں۔

پروگرام میں شریک اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی جوائنٹ فیملی سسٹم کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ رہنے سے بچوں کی تربیت بہتر ہوتی ہے اورانہیں گھر کے بڑوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

مزیدخبریں