(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکارسیف علی خان کے پٹودی پیلس کی مالیت 8 ارب بھارتی روپے بتائی جاتی ہے جو ان کے دادا نواب افتخارعلی خان نے تعمیر کروایا تھا،اس محل کے حوالے سے سیف علی خان کی بہن سوہاعلی خان نے حال ہی میں ایک اہم انکشاف کیاہے۔
اداکارہ سوہا علی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میرے دادا نواب افتخار علی خان نے پٹودی پیلس اپنے سسر کو متاثر کرنے کے لیے تعمیر کروایا تھا،میری دادی ساجدہ سلطان بھوپال کی بیگم تھیں اور دادا پٹودی کے نواب تھے، دادا کو دادی سے بے حد محبت تھی لیکن دادی کے والد دونوں کی شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔
سوہا علی خان نے مزیدبتایا کہ میرے دادا کھیلوں کے شوقین ہونے کی وجہ سے دادی کے والد کو پسند نہیں تھے، دادا نے 1935ء میں دادی سے شادی کرنے کے لیے پٹودی پیلس تعمیر کروایا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ پٹودی پیلس میں کہیں سنگ مرمر کا فرش ہے اور کہیں عام سیمنٹ کا فرش ہے کیونکہ محل کی تعمیر کے وقت دادا کے پاس پیسے ختم ہو گئے تھے،سوہا علی خان نے یہ بھی بتایا کہ سیف علی خان نے محل کو پینٹ کرانے کے بجائے وائٹ واش کر کے بھی پیسے بچائے تھے۔