شاداب خان کوشادی کی پیشکش کی تھی،معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج کاانکشاف

Sep 25, 2024 | 13:18:PM
شاداب خان کوشادی کی پیشکش کی تھی،معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قومی کرکٹر شاداب خان کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

سٹی 21 سے پیش ہونے والے شو کے دوران شاہ تاج خان نے  میزبان متھیرا کے سوال پر بتایا کہ  شاداب خان میرا کرش تھے اور ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی، اگر آپ کا کرش کسی اور سے شادی کرلے تو ایسے ہی ہوتا ہے۔

شاہ تاج نے مزید بتایا کہ میں نے خود شاداب کو باضابطہ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعویٰ ایسے ہی نہیں کرسکتا۔

 یاد رہے کہ شاہ تاج نے شاداب خان کی ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ  شادی کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں شاداب خان  پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی جس کے بعد شاہ تاج کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔