سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ،ہزاروں روپے بڑھ گئے

Sep 25, 2024 | 14:04:PM

(ویب ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2653ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کے نتیجے میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کے اضافے سے 275500روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ۔

 اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 236197روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 100روپے کے اضافے سے 3050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 85.74روپے کے اضافے سے 2614.88روپے کی سطح پر آگئی۔
 

مزیدخبریں