ہماراخاندان "کپور"نہیں بلکہ "شیخ" ہے، جاوید شیخ

Sep 25, 2024 | 16:36:PM
ہماراخاندان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینیئراداکار جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو بھارت کے "کپور" خاندان جیسا قرار دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خاندان "کپور" نہیں بلکہ "شیخ" ہے۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی مومل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا۔

اس پر جاوید شیخ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے 9 یا 10 لوگ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں،اگر وہ وہاں کا کپور خاندان ہے تو ان کا "شیخ" خاندان ہے۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ وہ اور ان کے بچے،بہروز سبزواری،ان کا بیٹا اور بیوی، سلیم شیخ اور ان کی بیٹی بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے اتفاق کیا کہ ان کے بیٹے شہزاد شیخ اور مومل شیخ پران کی وجہ سے دباؤ رہا، چونکہ وہ بھی اداکار رہے ہیں تو ان کے بچوں سے بھی یہی توقع کی جاتی رہی ہے کہ وہ اچھی اداکاری کریں۔