پولیس نے محفل موسیقی الٹ دی،گلوکار،دلہا،رشتہ داروں کی دوڑیں،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خوشاب میں شادی پر بغیر اجازت ساؤنڈ سسٹم چلانے پر پولیس نے ریڈ کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، چھاپے کے دوران گلوکار اور دلہے سمیت رشتہ داروں کی دوڑیں لگ گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقے قائد آباد میں شادی کی تقریب کے دوران انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر ساونڈ سسٹم چلانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا، پولیس پہنچنے پر دولہا سمیت تمام رشتہ داروں کی دوڑیں لگ گئیں،دولہا مصطفیٰ اور ساتھیوں پر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ، گلوکار کے دوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، مریم نواز