ڈالر نے اپنا زوردکھا دیا ،روپیہ مزید گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)روپے کی بدحالی کا سفر تمام نہ ہو سکا،کچھ عرصہ سستا ہونے کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا،ڈالر 277.80 روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ،100 انڈیکس 764 پوانٹس کا اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 82ہزار سطح بحال ہوگئی ،100 انڈیکس 82 ہزار 247 کی سطح پر بند ہوا ،آج 18 ارب روپے مالیت کے 42کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر12 پیسے کمی سے 280.33 روپے کا ہوگیا ،یورو 1.89 روپے مہنگا ہوکر 312.23 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.03 روپے مہنگا ہوکر 373.45 روپے پر پہنچ گیا ،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.11 روپے کا ہو گیا ، سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 74.32 روپے کا ہوگیا۔