قبائلی علاقوں میں طاقت سے مسئلہ حل نہیں مزید خراب ہوگا،امیر جماعت اسلامی

Sep 25, 2024 | 17:37:PM

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ پاک افغان بارڈر پر امن نہ ہو تو ترقی ممکن نہیں ،پولیٹیکل مسئلہ ہے ،اچھے طریقے سے حل کرنا ہوگا،طاقت سے مسئلہ حل نہیں مزید خراب ہوگا، فوج اور عوام میں دوریاں سب کیلئے اچھی نہیں ، مشرف نے امریکہ کی ایک کال پر ساری باتیں مان لیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے  پشاور میں قبائلی امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کو قبائلی لوگوں نے آزاد کیا،امریکا  کا ساتھ دینے سے یہاں لاکھوں لوگ دہشتگردی کا شکار ہوئے ،اس سب کچھ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کیا،افغانستان بھی دہشتگروں کو یہ مواقع فراہم نہ کریں کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کریں،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت  کو افغانستان کی حکومت سے مذاکرات کریں ، ہمارا افغانستان کے ساتھ کافی پرانے تعلقات ہیں ،ہمارا افغانستان کے ساتھ بھائی چارے کا پرانا رشتہ ہے،مسئلے کو حل کیا جائے۔ 

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کا کام سرحدوں کو محفوظ کرنا ہے،افواج اگر پولیس کا کام کریں گی حالات خراب ہوگا، ہو سکتا ہو فوج کے کچھ لوگ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن کر رہے ہو،کچھ لوگوں کی وجہ سے فوج کو بدنام نہ ہونے دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ کرپشن فری پاکستان کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،قبائل کے مسائل کو حل کرنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،تعلیم روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے،افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں صوبائی حکومت ،قبائلی عمائدین سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،صوبائی،وفاقی حکومت سیاسی پارٹی سب کو اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،ہر ادارے کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں