جسٹس منصور علی شاہ کےبطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سوشل میڈیا پر زیر گردش جسٹس منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن کی حقیقت وفاقی وزارت قانون و انصاف نے بتادی۔
وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر جسٹس منصورعلی شاہ کا چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے،وزارت قانون وانصاف کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں پر وضاحتی حکم نامہ ، رجسٹرار نے رپورٹ چیف جسٹس کو بھجوا دی