میٹ گالا میں 6 گھنٹے واش روم نہیں جا سکی،عالیہ بھٹ کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ

Sep 25, 2024 | 19:21:PM

(24نیوز) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ساتھ  پیش آنے والا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے مہنگے لباس کے حوالے سے مداحوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ 
  اداکارہ عالیہ بھٹ نے رواں برس میٹ گالا 2024 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے ایک منفرد 23 فٹ لمبی ساڑھی پہنی جو تقریب کے دوران سب کی توجہ کا مرکز بن گئی،اس ساڑھی میں پھولوں کے ساتھ 3D پینل ورک اور سیکوئنز کا استعمال کیا گیا تھا،عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ یہ دیدہ زیب ساڑھی 163 کاریگروں کی محنت کا نتیجہ تھی، جسے تیار کرنے میں 1905 گھنٹے لگے تھے اور سارا کام ہاتھ سے کیا گیا تھا۔

 کامیڈی شو میں شرکت کے دوران عالیہ بھٹ نے ساڑھی کے ساتھ ایک دلچسپ مشکل کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس لمبی اور بھاری ساڑھی کی وجہ سے وہ تقریب کے دوران 6 گھنٹے تک واش روم نہیں جا سکیں،عالیہ بھٹ نے اس تجربے کو ہنستے ہوئے شیئر کیا اور کہا کہ ایسے کپڑے پہننے کے بعد واش روم جانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان نے“سکندر“ بننے کی تیاری شروع کر دی 

مزیدخبریں