پی آئی اے سکھر جانے والے جے یو آئی رہنماؤں کو کراچی چھوڑ آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) سکھر جانے والے جے یو آئی رہنماؤں کو کراچی ہی چھوڑ آئی ۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 نے کراچی سے سکھر جانے والے 2 مسافروں کو کراچی ہی چھوڑ دیا،جےیوآئی کے انٹرپارٹی چیف الیکشن کمشنر مولانا عطاء الحق درویش، معاون الیکشن کمشنر مفتی ناصرمحمود کراچی سے سکھر جارہے تھے،مولانا عطاء الحق درویش کا کہنا تھا کہ ہمیں پی آئی اے حکام نے کہا کہ جہاز میں مسافروں کی گنجائش کم تھی اوورلوڈ کے باعث اپ کو نہیں لیکر جاسکتے، ہم بروقت کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئے تھے کنفرم ٹکٹ کے باجود ہمیں جہاز میں بیٹھنے نہیں دیا گیا،ہماراٹکٹ چانس والے مسافروں کو دگنی قیمت پر بلیک میں فروخت کیا گیا ہے،پی آئی اے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے،ہمیں کہا گیا کہ اپ کو ٹکٹ کی قیمت ریٹرن کردی جائے گی۔