’ڈوب کر مرجائیں‘مہر بانوکے مختصر لباس میں رقص پر مداح سیخ پا

Sep 25, 2024 | 21:22:PM

 (24نیوز) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرو اداکارہ وماڈل مہربانو کی رقص کرتے ویڈیونے مداحوں شدید  غصہ کردیا، مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اداکارہ ایک ندی کے کنارے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ کی ویڈیو میں بالی ووڈ کے بلاک بلسٹر فلم ’استری2 ‘ کے مشہور گانے’ کھیتوں میں تو آئی نہیں‘ کے ساتھ رقص کرت دیکھاجاسکتا ہے۔

اداکارہ نے مختصر لباس زیب تن کر رکھی ہے، بولڈ لباس اور ڈانس کو لیتے ہوئے مداحوں نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور  کمنٹ سیکشن میں مختلف قسم کے تبصرے کئے ہیں۔ 

کسی نے اس خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے تو کسی نے اس کو داد بھی دی ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ اگر ڈانس نہیں آتا تو بے کار میں گنا کیوں کماتی ہو جبکہ ایک صارف نے انہیں مہر بانو کے بجائے زہر بانو قرار دے دیا، ایک صارف نے لکھا ہے کہ باجی کو نہ ڈانس آتا ہے نہ ایکٹنگ۔ 

یہ بھی پڑھیں: میٹ گالا میں 6 گھنٹے واش روم نہیں جا سکی،عالیہ بھٹ کے ساتھ پیش آنے والا دلچشپ واقعہ

مزیدخبریں