وفاقی بیورو کر یسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

Sep 25, 2024 | 22:25:PM

(24نیوز)وفاقی بیورو کر یسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جا ری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت پار لیمانی امور اور سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈ20 کے افسراحمد جان ملک کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جوائنٹ سیکر ٹری وزارت قانون و انصاف اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر عرفان انجم کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح سیکرٹری متروکہ املاک تنظیم اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ19 کے افسر جمال طیب نے ایل پی آر کی انکیشمنٹ منظور کرالی ہے۔ وہ یکم جنوری2025کو ریٹائر ہوجائیں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان اور سیکر ٹر یٹ گروپ کی گریڈ19 کی افسر رخسانہ سومرو نے بھی ایل پی آر کی انکیشمنٹ  منظورکرالی ہے۔وہ بھی مدت ملازمت مکمل ہونے پر یکم جنوری2025کو ر یٹائر ہو جائیں گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مینجمنٹ سروسز ونگ اور گریڈ18 کی افسر مسز نورینہ بی بی کو تبدیل کرکے ڈپٹی جنرل منیجر ٹر یڈنگ کا ر پوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی ویڈ لاک پالیسی کے تحت ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے کی گئی ہے۔ سیکشن افسر وزارت دفاع اور او ایم جی کے گریڈ17 کے افسر محمد ممتاز کو تبدیل کرکے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عام آدمی پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت میں ضم

مزیدخبریں