(24 نیوز ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا دورہ پر موجود شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے،پاکستان کے معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے یونہی محنت جاری رکھیں گے،پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ انکے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، جس پر پاکستانی برادی کے شکر گزار ہیں.
شہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ اگر یونہی محنت جاری رہی تو انشاء اللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا،وزیرِ اعظم کا آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،وزیرِ اعظم نے مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اوت انکی پوری ٹیم کا بھی شکریہ اد اکیا۔
وزیرِ اعظم کا پوری حکومتی معاشی ٹیم، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیرِ مملکت خزانہ علی پرویز ملک، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ، سیکریٹری خزانہ کا بھی اس حوالے سے کوششوں اور محنت پر شکریہ،وزیرِ اعظم کا تمام صوبائی حکومتوں بالخصوص وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا بھی شکریہ.