(24نیوز)محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے ملاکنڈ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی۔
انسپیکٹر جنرل(آئی جی) خیبر پختونخوا آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی او سوات زاہد اللہ کو تبدیل کردیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت قائم مقام ڈی پی او تعینات کیا گیا جبکہ عرفان اللہ خان کو ڈی آئی جی ملاکنڈ تعینات کردیا گیاجس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔