وزیرِ اعظم کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے ساتھ ملاقات،تعلقات کو مزید فروغ دینےپراتفاق

Sep 25, 2024 | 23:38:PM
وزیرِ اعظم کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے ساتھ ملاقات،تعلقات کو مزید فروغ دینےپراتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔  وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود خیر سگالی سے استفادہ کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے پارلیمانی تبادلوں، باہمی عوامی روابط، کھلاڑیوں، ماہرین تعلیم، فنکاروں اور طلباء کے تبادلوں کے ذریعے تعلقات کومزید  فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی، جس سے علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوسکے گی،دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے لیے دوطرفہ، علاقائی اور کثیرالجہتی سطحوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا آئی ایم ایف سے7 ارب ڈالر قرض منظوری پر اطمینان کا اظہار