سعودی عرب کی بھارت کو  80میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی 

Apr 26, 2021 | 09:07:AM

(24 نیوز)سعودی عرب 80میٹرک ٹن لکویڈ آکسیجن بھارت  کو بھیج رہا ہے جہاں کورونا وائرس کیسس میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے سپلائی گھٹتی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب اڈانی گروپ اور لینڈے گیاز کے اشتراک سے یہ آکسیجن بھارت کو بھیج رہا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے  اور  وہاں ہسپتالوں میں ّآکسیجن کی کمی کے باعث ہزاروں اموات ہو رہی ہیں ۔ بھارت میں  گزشتہ پانچ روز سے  روازنہ مسلسل تین لاکھ سے زائد نئے کورونا  کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ پانچ روز میں 17لاکھ سے زائد بھارتی شہری کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات

مزیدخبریں