(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 70 اموات اور 4 ہزار 825 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 452 ہو گئی ہے۔پورے ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 219 ہے اور 6 لاکھ 94 ہزار 46 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 990 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 599، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 134، دارالحکومت اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، صوبہ بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73 ہزار 450، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 77، پنجاب 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار 545، بلوچستان 21 ہزار 743، آزاد کشمیر 16 ہزار 591 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی بھارت کو 80میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی