ہسپتال بھر چکے،فوری اور مکمل لاک ڈائون لگایا جائے، میڈیکل ایسوسی ایشن

Apr 26, 2021 | 09:51:AM
کورونا کے باعث ہسپتال بھر گئے
کیپشن: کورونا کے باعث ہسپتال بھر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نےکورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کرفیو لگا کرفوری اورمکمل لاک ڈاؤن کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر اشرف نظامی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ 18 فیصد سے تجاوز کرچکا اور ہسپتال بھرگئے ہیں، ہیلتھ سسٹم جواب دینے کے قریب ہے۔خیال رہے کہ پی ایم اے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ نجی میڈیکل کالجز سے منسلک ہسپتالوں کو قومیا کر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

واضح رہےانھوں نے کہا ہے کہ حکومت ایک لاکھ کی استعداد کے باوجود صرف 50 ہزار کے لگ بھگ ٹیسٹ کر رہی ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ حکومت اب تک آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین بھی نہیں کر سکی ،جو مجرمانہ غفلت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیاں بند کردی گئیں