22 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپین کی پولیس نے22 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو کورونا وائرس میں مبتلا ہوا لیکن اس نے گھر میں آرام کرنے کے بجائے اپنے معمولات زندگی برقرار رکھے جس کے نتیجے میں وہ 22 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا سبب بنا بلکہ پورے جزیرے میں اس وبا کو پھیلا دیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیا جانے والا شخص بڑی مشکل سے اپنا کووڈ 19 ٹیسٹ کرانے پہ رضا مند ہوا لیکن اس کے بعد بھی وہ گھر پہ رکنے کے بجائے معمولات زندگی انجام دیتا رہا حالانکہ اس میں تمام علامات ظاہر ہو چکی تھیں۔گرفتار ملزم کے منیجر کے مطابق اس نے بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں مانا اور نہ صرف دفتری امور انجام دیتا رہا بلکہ ورزش کیلئے جم بھی گیا۔رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص کی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ نے ثابت کردیا کہ وہ کورونا کا مریض ہے مگراس وقت تک دیگر افراد متاثر ہوچکے تھے۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شخص کے منیجر کا کہناہے کہ وہ نہ صرف اپنا ماسک اتار دیتا تھا بلکہ مذاقاً ساتھیوں پر کھانستا بھی تھا جس کی وجہ سے دیگر 22 افراد اب تک کورونا مثبت ہو چکے ہیں۔ منیجر کے مطابق وہ زور زور سے کہتا تھا کہ میں تم سب کو کورونا کا مریض بنا دوں گا۔اخبار کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص نے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی بیماری چھپائی اور دوسروں کو متاثر کرنے کا سبب بنا۔ پولیس کےمطابق اس کی وجہ سے یہ وبا جزیرے پربھی پھیلی۔ولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے بڑھا ہوا تھا لیکن وہ گھر نہیں جانا چاہتا تھا اس لئے اس نے بیماری کو چھپا کر رکھا۔ ملزم نے جن 22 افراد کو کورونا سے متاثر کیا ہے ان میں اس کے ساتھ کام کرنے والےدفتری ساتھی، جم میں آنے جانے والے افراد سمیت خاندان کے قریبی لوگ بھی شامل ہیں جب کہ متاثرین میں ایک تین سالہ بچہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 70 اموات، 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ