کراچی: این اے249 الیکشن۔۔ مریم نواز کا خصوصی ویڈیو پیغام جاری

Apr 26, 2021 | 11:00:AM
 کراچی: این اے249 الیکشن۔۔ مریم نواز کا خصوصی ویڈیو پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کراچی کے حلقے این اے 249 کی الیکشن مہم کے سلسلے میں خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دورہ کراچی منسوخ کرنے کے بعد لیگی نائب صدر مریم نواز نے این اے 249 کے عوام کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔مریم نواز  کا کہنا ہے کہ کراچی آکر براہ راست آپ سے باتیں کرناچاہتی تھی مگر کورونا کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کوخطرےمیں نہیں ڈالنا چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران کو ہٹانا 2منٹ کا کام ۔۔ چاہتے ہیں حکومت 5سال پورے کرے۔۔مریم نواز
مریم نواز  نے مزید کہا کہ حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم دستیابی کا ہے، مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ بلدیہ کے ہرگھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نےکراچی کو گرین لائن دی جو موجودہ حکومت نے مکمل نہیں کی۔