4 بار لڑکی کو دیکھنے کے بعد منگنی، پھر انکار پر لڑکے کی چھتر پریڈ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی ریاست مہاراشٹر اکے بلڈھانہ ضلع میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہاہے جہاں ایک منگیتر کو بند کمرے میں مارا پیٹا گیا۔ در اصل لڑکی کے گھر والے اس بات پر ناراض تھے کہ 4 بار لڑکی کو دیکھنے کے بعد منگنی ہوئی تھی۔ جب شادی کی تاریخ طے کرنے کی باری آئی تو لڑکی میں کمی نکال دی گئی جس سے ناراض ہو کر گھر والوں لڑکے کی خوب چھترول کی۔
بھارتی ذارئع ابلاغ کے مطابق اکولہ ضلع کے تیلہرا تعلقہ کے کھاپر کھیڈ کے رہنے والے لڑکے نے ضلع بلڈھانہ نندورا کے عالم پور گاؤں کی لڑکی کو ایک بار نہیں بلکہ چار بار اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ دیکھنے گیاتھا. لڑکی پسند آئی اورمنگنی بھی ہوگئی لیکن پانچویں بار پھر سے لڑکی کو دیکھنے آیا اور یہ کہہ کرکہ لڑکی کی آنکھ میں عیب ہے شادی سے انکارکردیا۔لڑکے کی اس بات پر ہنگامہ مچ گیا، پھر کیا تھا لڑکی کے رشتے داروں نے منگیتر اور اس کے ساتھ آنے والے لوگوں کو کمرے میں بند کردیا اور پھر سب کی پٹائی شروع کردی۔پٹائی کا یہ ویڈیو فی الحال سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ لڑکی والوں کی اطلاعات کے مطابق وہ اس بات سے کافی ناراض تھے کہ اگر شادی نہیں کرنی تھی تو منگنی کیوں کی اور منگنی کرنے سے پہلے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ چار بار لڑکی کو دیکھنے آئے۔ ہماری طرف سے ان لوگوں کی کافی مہمان نواز ی کی گئی اور جب شادی کی بات آئی تو لڑکی میں کمی نکال دی۔ لڑکی والوں کے رشتہ داروں نے لڑکے کو پورے گاؤں والوں کے سامنے پیٹا اور پھربھگا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 22 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص گرفتار