شفقت محمود نے امتحان دینے والے طلبہ کو بڑی پیشکش کردی

Apr 26, 2021 | 11:37:AM
شفقت محمود نے امتحان دینے والے طلبہ کو بڑی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)طلبہ کے احتجاج کے باوجود  کورونا کی تیسری لہر میں ملک بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود  کا کہنا تھا کہ برٹش کونسل ایس اوپیز کے سخت نفاذ پر عزم کئے ہوئے ہے اور حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی البتہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں اس کے لئے انہیں اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔
بڑی خبر۔۔ سپریم کورٹ نے فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج سےکہا ہے کہ اے لیولزکے باقی امتحانات کے لیے 13 مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلدہی مثبت فیصلہ کیاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں امتحانات کا فیصلہ بچوں کے مستقبل کیلئےکیا،بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کئے۔