سندھ:سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ میں سرکاری دفاتر، تمام تعلیمی ادارے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری دفاتر ،بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ سیکرٹریز اپناضروری اسٹاف دفاتر میں بلائیں گے اور باقی تمام اسٹاف گھروں سے کام کرے گا۔
All #SindhGovt offices shall operate with an essential staff of 20% only. All schools, colleges & universities shall also remain closed due to the rising number of #COVID19 cases
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 26, 2021
دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اگر عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو حکومت کے پاس سخت ایکشن لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ سندھ بھر میں 29 اپریل سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام کالجز، اسکولز اور یونیورسٹیز کورونا کی تیزی سے پھیلتی لہر کے باعث بند رہیں گی جب کہ دفاتر میں 20 فیصد ضروری عملے کو بلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 70 فیصد تک اضافے کا فیصلہ