(24نیوز)سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 40 سال کی عمر سے زائد افراد کل سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹر کروائیں۔
اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی وزیر نے این سی او سی اجلاس میں ہونے فیصلوں سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولی شروع کی جارہی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت دیدی گئی ہے۔