بڑی خبر۔۔ سپریم کورٹ نے فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی کی درخواستیں منظور کرلیں۔سرینا عیسیٰ کی درخواست 10 میں سے6 ججز نے منظور کیں۔جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی امین نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی کی درخواست 6، 4 کے اکثریتی فیصلے سے منظور کرتے ہوئے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔6جج صاحبان جنہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اپیل کے حق میں فیصلہ سنایا ان میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس یحیٰ آفریدی شامل ہیں۔جسٹس یحیٰ آفریدی نے نظر ثانی اپیل کے حق میں فیصلہ سنانے کے ساتھ ایک اختلافی نوٹ بھی لکھا۔ قبل ازیں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے تھے کہ آدھے گھنٹے میں فیصلہ سنا سکتے ہیں یا پھر یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ فیصلہ کب سنانا ہے۔
جسٹس عمر عطابندیال اورجسٹس منیب اختر اپنے اثاثے پبلک کریں: سرینا عیسیٰ
شفقت محمود نے امتحان دینے والے طلبہ کو بڑی پیشکش کردی
واضح رہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں 19 جون 2020 کے فیصلے کی نظر ثانی کی استدعا کی گئی تھی۔نظر ثانی میں کہا گیا تھا لندن جائیدادوں کی تحقیقات کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کیخلاف کسی فورم پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔عدالت نے جسٹس فائز عیسیٰ کا معاملہ ایف بی آر کو بھجوانے کی ہدایت واپس لے لی۔سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے اقدامات اور رپورٹ کو غیر مؤثر قرار دیدیا۔
عید پر سرکاری ملازمین کو پورے ایک ہفتے کی چھٹیاں ملنے کا امکان