بھارت میں کورونا کا شدید پھیلاؤ، 2آسٹریلیوں کھلاڑی IPLچھوڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں کورونا کیسز کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں اضافے کے باعث آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیوی کھلاڑی ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈین پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی ذاتی وجوہات کا بتا کر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس وطن جا رہے ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون بھی کووڈ کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود میچوں کو جاری رکھنے پر آئی پی لیگ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے باعث لیگ ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 22 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص گرفتار