لاہور، ہسپتالوں میں آکسیجن کاسٹاک صرف 16سے 24گھنٹے کا رہ گیا

Apr 26, 2021 | 14:01:PM
ہسپتالوں میں آکسیجن ختم
کیپشن: ہسپتالوں میں آکسیجن ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شہر کے 7 بڑے ہسپتالوں میو، سروسز ،جناح ،لاہور جنرل ،گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاید میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے7 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن فراہمی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کو فل کرنے کے ساتھ بیک اپ کے طور سلنڈرز کو بھی فل کروایا جا رہا ہے۔ایم ایس جنرل ہسپتال نے کہا کہ مقررہ مقدارکم ہونے سے آکسیجن دباؤ متاثر ہوتا ہے، دوران کوویڈ ہر18گھنٹے بعد آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایم ایس میؤہسپتال نے کہا ہے کہ آکسیجن کااستعمال معمول سے5گنازائدہے جبکہ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا ہے کہ سروسز ہسپتال میں  16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے ، جنرل ہسپتال میں30گھنٹے کی آکسیجن کا بیک اپ موجودہے۔ہسپتالوں کے ایم ایس نے بتایا کہ میؤہسپتال میں19گھنٹے ، جناح ہسپتال میں 17گھنٹے ، گنگارام ہسپتال میں30گھنٹے اور شیخ زید ہسپتال میں 50 گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ موجود ہے۔